بھاٹیہ سماج وادی پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی
01:41PM Mon 6 Feb, 2017
لکھنؤ،(بھٹکلیس نیوز)اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی ہلچل کے درمیان حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈرگورو بھاٹیہ نے آج پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔بھاٹیہ نے ٹوئٹ کرکے یہ معلومات دیں اورکہاکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ ایس پی صدراکھلیش یادو اور پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو کے پاس بھیج دیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ میں نے سماج وادی پارٹی کی وکیل شاخ کے قومی صدر سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اپنا استعفیٰ نیتا جی(ملائم )اوراکھلیش یادو جی کو بھیج دیا ہے۔حالانکہ بھاٹیہ نے استعفیٰ کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن مانا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے خفا تھے۔