شری رام سینا یوم محبت کی مخالفت جاری رکھے گی؛ متالک
04:20PM Thu 12 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز / 12 فروری، 15
ہبلی / (نامہ نگار) شری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے کہا ہے کہ 14/فروری کو ویلنٹائن ڈے (یوم محبت) منانے کی شری رام سینا مخالفت کرتی ہے۔ یہاں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متالک نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یوم محبت کے بجائے یوم والدین منایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے شری رام سینا یوم محبت کی مخالفت کرتے آرہی ہے اور اب تک تقریباً ساٹھ فیصد کامیابی حاصل ہوئی، کالجوں، ہائی اسکولوں، ہوٹلوں میں یوم محبت منانا بند کردیا گیا ہے انہوں نے الزم لگایا کہ محبت کا اظہار کرنے کا رواج مغربی تہذیب ہے اور یہ ہندوستانی تہذیب کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر گنگوبائی، ہانگل فاؤنڈیش کے صدر منوج ہانگل، لتا ساونت، رگھویندرا، ہکارے و دیگر موجود رہے۔