مرڈیشور میں سیلفی لینے کے دوران ایک شخص دریا میں گرگیا؛ مقامی لوگوں کی مدد سے بچائی گئی جان

03:43PM Fri 28 Jun, 2019

بھٹکل: 28 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مڑدیشور سمندر کے قریب پہاڑی پر سیلفی لینے کے دوران پیر پھسلنے سے ایک شخص سمندر میں گرگیا جسے مقامی لوگوں کے تعاون سے اس کے دوستوں نے بڑی جد و جہد کے بعد سمدنر سے نکالا۔ اس کی شناخت میسور کے رہنے والے انل کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق انیل کمار اپنے دوستوں کے ساتھ گوا گھومنے کے بعد مرڈیشور تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ سمندر کنارے سیلفی لینے کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ سمندر میں گرگیا۔ اسے ڈوبتے دیکھ کر اس کا ایک دوست سمندر میں کود گیا اور رسی ڈال کر انیل کو سمندر سے باہر نکالا جس کے بعد قریب میں موجود مقامی افراد کی مدد سے اس کو اوپر کھینچا گیا۔ انیل کو واقعہ کے فوری بعد بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے اسے پھر منی پال روانہ کیا گیا ہے۔