سوچھتا ہی سیوا کے نام پر منائے جارہے ہفتے کے تعلق سے اسسٹنٹ کمشنر کی پیشگی نشست

03:09PM Thu 26 Sep, 2019

بھٹکل: 26 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اکتوبر کی 2/تاریخ سے 10/اکتوبر تک منائے جانے والے ’سوچھتا ہی سیوا ہے‘ نامی ہفتے کو کامیاب طریقہ پر اختتام تک پہنچانے کے لیے بدھ کے روز بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں پیشگی نشست کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اے سی ساجد ملا صاحب نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صفائی اور ستھرائی  صحت مند ماحول کے لیے نہایت ہی اہم چیز ہے انہوں نے پلاسٹک پر پابندی کے تعلق سے کہا کہ خود عوام کو سمجھنا چاہئے کہ پلاسٹ کا استعمال کتنا نقصان دہ ہے۔  اس سلسلہ میں انہوں نے متعلقہ افسران نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ اس نشست میں تحصلدار وی پی کوٹرالی، میونسپال چیف ٹی دیوراج، جالی ٹاؤن پنچایت چیف افسر وینوگوپال شاستری، ہیسکام اسسٹنٹ انجنئیر منجوناتھ، بلاک ایجوکیشن افسر مسٹر منجی، میونسپال انجنئیر وینکٹیش ناوڈا، سوجیا سومن اور محکمہ جنگلات و غیرہ کے افسران موجود تھے۔