خلیج کی طالبات کے لئے جامعۃالصالحات میں خصوصی کلاس

04:22PM Tue 18 Jun, 2013

خلیج کی طالبات کے لئے جامعۃالصالحات میں خصوصی کلاس بھٹکلیس نیوز / 18 جون، 13 بھٹکل / (پریس ریلیز)  ناظم جامعات الصالحات کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خلیجی ممالک میں مقیم طالبات کے سرپرستان کو یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت مسرت ہورہی ہے کہ انشاء اللہ امسال سے جامعۃ الصالحات کی نئی تعمیر شدہ خوبصورت عمارت واقع جالی روڈ آزادنگر اور سلطانی محلہ میں خلیج میں زیر تعلیم بھٹکل کی مسلم طالبات کے لئے دینی تعلیم کے پندرہ روزہ اور ایک ماہ کے خصوصی کلاسس شروع کئے جائیں گے یہ کلاسس خلیج میں مقیم بھٹکلی طلبہ کی چھٹیوں کے بعد بھٹکل آمد پر رکھے جائیں گے ۔ سرپرستان طالبات سے امید ہے کہ وہ ضرور اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بچیوں کو اس خصوصی کلاس میں داخل کرائینگے ۔ ان کے لئے گھر سے جامعۃالصالحات لانے کے لئے سواریوں کا بھی نظم ہوگا اور قرآن و حدیث اور فقہ کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔ خواہش مند حضرات صبح 09:00 تا 01:00 بجے تک جامعات الصالحات کے آفس میں اس نمبر پر رابطہ کریں ۔ 072045518355/08385226578 ۔