حکومت ریت مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔سدارامیا

09:08AM Fri 18 Jul, 2014

بھٹکلیس نیوز / 18 /جولائی ، 14 بنگلور/وزیر اعلی  سدارامیا نے کل کہا کہ  انکی حکومت ریت کی غیر مجازی نکاسی کے خلاف سخت اقدامات کر ے گی ور ریت مافیا کا بنیاد سے صفایا کر نا ان کی حکومت کا عزم ہے ،وہ کل کونسل میںبی جے پی کے نارا ئن بند گے کے ایک سوال کا جواب دیے رہے تھے ،وزیر اعلی نے کہا کہ اگر چہ کہ ریت  کی غیر مجازی نکاسی کا خاتمہ ایک مشکل امرہے تا ہم حکومت  نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ آہنی پنجہ سے ریت مافیا کو کچل دیں ،ڈپٹی کمشنرز کو اس مقصد کے لئے10تا 15لاکھ روپئے کا رپس فنڈ ز جاری کئے گئے ہیں تا کہ ریت کی منتقلی کو روکنے کے لئے  چیک پوسٹ وغیرہ قائم کئے جا سکے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریت مافیا پر قابو پانے  کے لئے ضلع اور تعلقہ سطح پر بھی کمپنیاں تشکیل دیں ہیں اور ریت کی منتقلی کے ذمہ دار ٹرانسپورٹ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان کمیٹیوں سے اجازت نامہ حاصل کر یں ۔