شامی کیمیائی ہتھیار تلفی کیلئے جگہ دینے سے ناروے کی معذرت

09:29AM Sat 26 Oct, 2013

شامی کیمیائی ہتھیار تلفی کیلئے جگہ دینے سے ناروے کی معذرت اوسلو / (ایجنسی)  ناروے نے امریکا کی طرف سے کی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ شام کیمیائی ہتھیاروں کو ناروے کی سرزمین پر تلف کیا جائے۔ناروے کے وزیر خارجہ بوریج برینڈے نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ'' ہم امریکا کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق شامی کیمیائی ہتھیاروں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں ''۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ افہام و تفہیم کے ذریعے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ناروے کیمیائی ہتھیاروں کے تلف کرنے کیلیے مناسب جگہ نہیں ہے۔'' واضح رہے اقوام متحدہ نے اپنی قرارداد نمبر 2118 کے تحت ماہ ستمبر میں شام کے تمام کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا کہا تھا، شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ لگ بھگ ایک ہزار ٹن حجم کے حامل ہیں۔ناروے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کو اپنی معذوری سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب اس مقصد کے لیے امریکا کسی دوسری موزوں جگہ کی تلاش میں ہے norway-1