بھٹکل تعلقہ پنچایت میں رہائشی اسکیموں کی منظوری کے تعلق سے رکن اسمبلی کی اہم میٹنگ

03:23PM Wed 30 Oct, 2019

بھٹکل: 30 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ پنچایت ہال میں آج صبح مختلف رہائشی اسکیموں کو لے کر رکن اسمبلی سنیل نائک نے متعلقہ افسران کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد کی۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر سرکار کی طرف سے مختلف رہائشی اسکیموں پر گھروں کو تعمیر کروا رہے لوگوں کے تعلق سے کہا کہ انہیں اگلے 6-7 مہینوں میں حکومت کی طرف سے منظور شدہ امداد دی جائے گی۔ رکن اسمبلی نے حالیہ سیلاب کے دوران اپنے گھروں کو کھونے والوں کا حساب رکھنے کی بات کرتے ہوئے افسران کو کہا کہ ان کے لیے بھی بہت جلد رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔