برکس ممالک کا سربراہی اجلاس

04:52PM Wed 8 Jul, 2015

برکس،8جولائی(ایجنسی)برکس ممالک کے سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل چہارشنبہ کے روز روسی صدر ولادیمر پوٹن چین اور ہندوستان کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ روس، چین، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کے سربراہان کا اجلاس اُوفا شہر میں منعقد ہو رہا ہے۔ ماسکو حکومت اس اجلاس سے دنیا بھر کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ یوکرائن کے بحران اور مغربی ممالک کے ساتھ تناؤ کے تناظر میں وہ اب بھی تنہا نہیں۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما منگل کو روس پہنچے، جب کہہندوستانی اور چینی رہنما آج اُوفا پہنچ رہے ہیں۔