مسجد الحرام میں غیر ملکی شہری کی چھت سے کود کر خودکشی

11:42AM Sun 10 Jun, 2018

اسلام  کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک فرانسیسی شخص نے خود کشی کر لی ہے۔ سعودی پولیس نے ایس پی اے نیوز ایجنسحی سے بات کرتے ہوئے کہا ’  غیر ملکی شہری نے جمعہ کی رات نو بج کر 20 منٹ پرمسجد الحرام کی چھت سےکود گیا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی ہے‘‘۔ فرانس کے وزارت خارجہ نے بھی خود کشی کرنے والے شخص کے فرانسیسی شہری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اس شخص سے متعلق زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو پائی ہے۔

خبروں کےمطابق لاش کو اسپتال لے جایا گیاہے جہاں اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھا اور اس نے اسلام قبول کیا تھا۔ قابل غور ہے کہ گذشتہ برس فروری میں ایک شخص نے مسجد الحرام میں خود سوزی کی کوشش کی تھی۔