بھٹکل میں جوے کا کاروبار چلا رہا ایک شخص گرفتار

03:48PM Wed 23 Oct, 2019

بھٹکل: 24 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس نے منگل کے روز تعلقہ کے ماروکیری سے ایک اور شخص کو جوے کا کاروبار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت منجپا نائک (64) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق پولس نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منجپا کی دکان پر چھاپہ مارا تھا جس کے بعد منجپا کو اس میں ملوث پاکر اس کو گرفتار کرلیا۔ پولس کی اس چھاپہ ماری کے دوران منجپا کے پاس سے 1060/روپئے ضبط کر لیے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔