مزدور یونینوں کی ہڑتال کا بھٹکل میں ملا جلا اثر

03:29PM Fri 2 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 02 ستمبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ملک کے 10 اہم مرکزی ورکرز تنظیموں کی طرف سے آج طلب  کردہ ایک روزہ ہڑتال کا ملک بھر میں خاصا اثر دیکھا گیا ۔ تاہم بھٹکل میں اس کے ملے جلے اثرات نظر آئے ،یہاں سرکاری بسیں اور آٹو رکشہ مکمل طور پر بند ہونے کے نتیجہ میں نقل و حمل جیسی ضروری خدمات ضرور متاثر رہیں اور طلبہ کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ورکرز تنظیموں نے حکومت کی طرف سے لیبر قوانین میں 'مزدور مخالف' تبدیلیوں اور بہتر اجرت کی ان کی مانگ پر 'بے حسی' کے چلتے اس ہڑتال کا اعلان کیا ہے.