کاروار میں نجی بس کی بائک سے ٹکر؛ ہندوستانی بحریہ کا ملازم ہلاک

02:34PM Thu 25 May, 2017

بھٹکلیس نیوز / 25 مئ، 17 کاروار / (نامہ نگار) کاروار کے ارگا کی قومی شاہراہ 66پر بائک اور نجی بس کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجےمیں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوا ہے یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ مرنے والے  کی شناخت ہندوستانی بحریہ کے ملازم نریش کمار (32)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ نجی بس بنگلورو سے کاروار کی طرف روانہ تھی تو بائک سوار کاروار سے ارگا جارہا تھا۔ دونوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی تو بائک سوار جائے وقوع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثے کو لے کر کاروار دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔