ہندوستان اور پاکستان کے مابین پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: باسط

12:34PM Wed 23 Mar, 2016

پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا کہ انکا ملک ہمیشہ سے ہی ہندستان کے ساتھ معمول کے رشتے قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ باہمی عزت و احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ہونا چا ہیے۔ اسکے ساتھ ہی انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی بات کہی ۔ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر باسط نے کہا کہ دو طرفہ تعاون پر مبنی رشتوں اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینا لازمی ہے۔