مسجد خلیل اللہ اہل حدیث آر ٹی نگر بنگلورو،بتعاون اسلامک انفرمیشن سنٹرکے اشتراک میں ایک روزہ اجلاس عام بعنوان محبت رسول
03:07PM Tue 11 Apr, 2017
بنگلورو(بھٹکلیس نیوز) بمقام ہیچ یم ٹی گراونڈ آر ٹی نگر بنگلورو میں مسجد خلیل اللہ اہل حدیث آر ٹی نگر بنگلورو،بتعاون اسلامک انفرمیشن سنٹر آر ٹی نگر بنگلور کے نگرانی میں ایک روزہ اجلاس عام محبت رسولﷺ کانفرنس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت انیس الرحمان اعظمی عمری مدنی نے نبھائی اس موقع پر فرزندان توحید سے مخاطب ہوکر شیخ صابر علی عمری نے کہا کہ اللہ کا فرمان ہے کے یقیناًہم نے ہر اُمت میں رسولوں کو بھیجا تمام رسولوں نے سب سے پہلے اللہ کی عبادت اور تعاغوت سے بچھنے کی دعوت دی جبکہ آدم علیہ سلام سے لیکر ہماری بنی محمدﷺ تک تمام انبیا کرام نے یہی پیغام اُمت کو دیا ہے،انہوں نے کہا کہ لفط اللہ خود بتا رہا ہے کہ اللہ ہی عبادت بندگی ،کا حقدار ہے،انہوں نے کہا کہ سورہ بقراء میں اللہ کہتا ہے کہ جس کسی نے تعاغوت کا انکار کیا صرف اللہ پر ایمان رکھتا ہو گویا کہ اسنے مضبوط سہارا کو تھام لیا ہے،انہوں نے حدیث کے حوالے سے کہا کو نبی ﷺ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلمہ کا اقرار کرو کامیاب ہوجاوٓگے ،انہوں نے مزید توحید کے تعلق سے بات کرتے ہوے کہا کہ توحید کا مطلب اللہ کے برابر کوئی نہی توحید کا مطلب یہ بھی ہے کہ رکو،سجدہ،نظر ،نیاز ،دعا ،فریاد،سب اللہ ہی سے کی جائے اللہ نے کائنات،جن و انس کا وجود اسی لئی کیا ہے کہ اللہ کی توحید کو قائم کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ قیامت تب تک نہی آئیگی جب تک دنیا میں ایک بھی توحید پرست باقی ہو،اللہ کے رسول محمدﷺ نے مکہ میں 13سال تک صرف توحید کی دعوت کو عام کرتے ہوئے شرک سے لوگوں کو بچاتے رہے بلکہ نبیﷺکا فرمان بھی ہے کہ میں اس شخص کی روز قیامت صفارش کرونگا جو توحید کا اقرار کر شرک کو چھوڈا ہو۔اس موقع پر یاسر الجابری مدنی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اللہ کی نشانیوں میں یہ بھی ایک نشانی ہے کہ تم ہی میں سے تمہارے لئے جوڑا بنایا تاکے تم سکون حاصل کرسکو ہم تمام کو اس عظیم نعمت کی قدر کرنی ہے ہمیں نبیﷺ کی زندگی جو آپ اپنے ازواج متہارات کے ساتھ گزاری انکو نمونہ بنانا ہے یہ بات خوب واضع ہے کہ آپﷺ ایک کامیاب شوہر بنکر زندگی گزاری حدیث میں آتا ہے کہ اُملمومنین عائشہؓ فرماتیں ہے کہ نبیﷺ کبھی بھی کسی بیوی پر ہاتھ نہی اُٹھایا بلکہ نبیﷺ اپنی بیویوں سے بے انتہا محبت کیا کرتے سفر میں ساتھ رکھتے انکے ساتھ کھیلتے دوڈ لگاتے گھریلوں کام کاج میں ہاتھ بٹاتے یہ سب واقعات ہمیں ایک مسیج دیتی ہے کہ ہم بیویوں کے ساتھ کیسے رہیں یہاں تک کی کہ آپﷺ گھر میں داخل ہونے سے پہلے بیوی کے جزبات کا خیال رکھتے ہوئے مسواک کرتے اور داخل ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لڑکی شادی کے بعد باپ کا گھر چھوڈ کر شو ہر کے یہاں آتی ہے اسے باپ کے پیار کی تلاش ہوتی ہے ہمیں باپ جیسا پیار اپنی بیویوں کو دینا ہے حالانکہ بیوی سے محبت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے لہازہ ہم تمام کو چاہئے کہ اپنے بیویوں کے حقوق کو ادا کرنے والے بنیں،بیویوں کے ساتھ غصہ ہر گز صحیح نہی ہے محمدﷺ کے بے شمار واقعات ہمیں ملتے ہیں کے آپ کبھی غصہ نہی ہوتے اپنی بیویوں کے تئیں،انہوں نے کہا کہ عام طور پر انسان یہ چاہتا ہے کہ لوگ اسے اچھا سمجھے لیکن ہمارے نبیﷺکا فرمان ہے کہ تم میں وہ شخص بہت اچھا ہے جو اپنے گھروالوں سے اچھا ہو،انہوں نے خواتین سے کہا کہ آپ ازواج متہرات کی زندگی پر روشنی ڈالیں انکی ترز زندگی کو اپنائیں تو آپکی زندگیوں میں خوشی آئیگی،اللہ نے فرمایا ہے کے شوہر کو بیوی پر فوقعیت حاصل ہے بیویوں کو چاہئے کہ وہ اللہ سے ڈریں شوہروں کے حقوق کو ادا کریں انکا مقام مرتبہ کو جانکر ضروریات کو پورا کریں نبی ﷺ کا فرمان بھی ہے کہ جو عورت نے اپنے رب کی عبادت کی اللہ کا حق اداکیا نماز ادا کی روزہ رکھا،اپنے شوہر کی فرمابردار بنی اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی تو وہ عورت جنت کے کسی بھی دروازے سے داخل ہوسکتی ہے۔