’’ضلع میں اگر بچہ شادی کا معاملہ سامنے آیا تو مقامی حکام ذمہ دار‘‘: ڈپٹی کمشنر
04:29PM Wed 26 Jun, 2019
کاروار: 26 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’بچہ شادی کی وبا کو روکنے کے لیے مقامی حکام کو اہم رول ادا کرنا پڑے گا، اگر ضلع میں کہیں بھی بچہ شادی کا معاملہ پیش آتا ہے تو مقامی حکام ہی اس کے ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی جائے گی‘‘۔
ان خیالات کا اظہار اتر کینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کیا وہ آج یہاں کاروار میں مختلف محکمہ کے ذمہ داران کے ساتھ منعقد اہم میٹنگ میں افسران سے مخاطب تھے۔
ڈی سی نے کہا کہ بچہ شادی کی روک تھام کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اگر اس کے باوجود بچہ شادی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو متعلقہ حکام کو ہی اس کا ذمہ دار مانا جائے گا اور انہیں اپنے فرائض صحیح طریقے پر انجام نہ دینے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈی سی کے مطابق مقامی سطح پر تشکیل دی گئی یہ کیمٹیاں بلا اختلاف مذہب تمام بچوں کو روکیں گی اور انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں گی۔
اس اہم میٹنگ میں ضلع پنچایت چیف آفسر جناب روشن صاحب، جسٹس ٹی گوندا اور دیگر افسران موجود تھے۔