بھٹکل میں چاند کی رؤیت کے بعد ساحلی کرناٹک کے مینگلور، اڈپی اور کمٹہ میں بھی کل عید الفطر کا اعلان
05:26PM Sat 24 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 24 جون، 17
مینگلور / (نامہ نگار) بھٹکل میں ہلال عید کے نظر آنے کے بعد دکشن کنڑا کے قاضی توقی احمد مصلیار اور اڈپی کے قاضی ابراہیم مصلیار بیکل نے مینگلور اور اڈپی میں بھی کل عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں ادھر اتر کینرا کے کمٹہ میں بھی کل عیدالفطر کے دن کا اعلان کیا گیا ہے۔
ساحلی کرناٹک کے ساتھ ساتھ کل خلیجی ممالک میں بھی عید منائی جائے گی جبکہ ہندوستان کے دیگر علاقوں میں ایک دن بعد عید منائی جائے گی۔