سنٹرل جیل میں ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ

02:16PM Wed 12 Jul, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز)۔ بنگلور کے مضافات میں واقع ہرپنااگراہار سنٹرل جیل میں ایک قیدی نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ کرکے بری طرح سے زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایس آر ناگراج ایک خطرناک اور پیشہ ور ملزم ہے اسے الگ کوٹھری میں رکھا گیا تھا۔ اسے دو دنوں سے تیز بخار آگیا تھا اسے علاج کے لئے سنٹرل جیل میں واقع سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کی طبعیت میں سدھار نہ آنے کی وجہ سے وہ بہت ناراض تھا اور اسے دو دنوں میں کئی انجکشن اور دوائیاں دی گئی تھیں۔لیکن بخار کم نہیں ہورہا تھا اور اسے مزید چنددنوں کے لئے وارڈ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جب ملزم کو طبّی جانچ کرانے کے لئے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ملزم نے انجکشن دیتے وقت ڈاکٹر کلے گوڈا پر آپریشن کے لئے استعمال کئے جانے والے چاقو سے حملہ کرکے بری طرح سے زخمی کردیا۔ کلے گوڈا کو فوری اسپتال میں ہی علاج کرانے کے بعد اسے ایمبولنس کے ذریعہ وکٹوریہ اسپتال لایا گیا او رکلے گوڈا کی حالت نازک ہے۔اس سلسلہ میں پرپنااگراہار جیل میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔