پانچویں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے بھٹکل میں بھی یوگا کی دی جائے گی تربیت

02:53PM Fri 14 Jun, 2019

 بھٹکل: 14 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پانچویں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے بھٹکل میں پتانجلی یوگا پیٹھ ہردوار اور بھٹکل امیتاکشا یوگا سینٹر کی جانب سے  مشترکہ طور پر عوام کو یوگا کی تربیت دی جائے گی۔ اطلاع کے مطابق یہ 16/جون سے شروع ہوکر 21/جون تک چلے گی جس میں صبح 05:30 سے صبح 07:00 بجے تک نیو انگلش اسکول سے متصل کملاوتی شانبھاگ ہال میں اور شام 05:00 بجے سے 06:15 تک امیتاکشا یوگا سینٹر میں یوگا کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ منتظمین کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کیمپ میں یوگا سنا، پرانایما، دھیان اور  یوگا کے  دیگرطریقے سکھائے جائیں گے اور کیمپ کے بعد کا طریقہ کار بھی سمجھایا جائے گا۔ خواہش مند افراد امیتا اسپتال کے اس نمبر پر 083852221770 یا پھر یوگا کے ٹیچر گوندا سے 9342530707 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔