سلامتی کونسل کی لیبیا پر پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی

12:20PM Sun 18 Jan, 2015

بھٹکلیس نیوز/18جنوری،15 نیویارک/اقوام متحدہ کی بین الاقوامی سلامتی کونسل نے لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان مفاہمتی بات چیت کی مساعی کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ساتھ ہی دھمکی دی ہے کہ رواں ہفتے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوئے تو لیبیا پر پابندیاں عاید کی جا سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ لیبیا کی متوازی حکومتوں کے نمائندگان اقوام متحدہ کی نگرانی میں ملک میں جاری کئی ماہ کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم مذکرات کا پہلا دور کسی اہم پیش کے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔ دوسرا دور رواں ہفتے ہو گا جس کی کامیابی کا امکان دیکھاجا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے فریقین پر دبائو بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ مبصرین کے خیال میں سلامتی کونسل کی طرف سے تازہ بیان بھی فریقین کو مفاہمت پر مجبور کرنے کے لیے دبائو ڈالنا ہے۔ دو روز قبل طرابلس میں قائم حکومت کے نمائندوں نے مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم فجر لیبیا اور الشروق عسکریت پسندوں کی جانب سے یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ الفجر اور الشروق کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود مغربی طرابلس میں بھاری توپ خانے اور سے گولہ باری اور گراڈ راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں لیبیا میں متوازی حکومتوں کے درمیان مُذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ساتھ ہی فریقین کو خبردار کیا ہے کہ اگربات چیت ناکام ہوئی لیبیا پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ ع،ح،خ