کوئی ہمت نہیں ہاری انکم ٹیکس کے چھاپے سے مزید طاقتور بنا ہوں:شیواکمار
03:46PM Mon 7 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر برائے توانائی ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ مایوس ہوچکے ہیں۔محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپوں سے مزید طاقتور اور ایک مضبوط سیاستدان بنے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل ایک کاروباری انسان تھے اور آج وہ ریل اسٹیٹ ، جائیدادوں اور زمینات کی خریدی ، غیر ممالک میں شاپنگ کامپلیکس ، کئی شہروں میں فلیٹ اور کئی جائیدادوں کے مالک ہیں اور اس میں کسی بھی چیز کو پوشیدہ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے سب کچھ کھلا رکھا ہے اور ہر ایک حساب کتاب رکھا ہے اور انکم ٹیکس کو ہر سال ایمانداری سے ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ ٹیکس کی چوری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج شام یا کل صبح نئی دہلی کے لئے روانہ ہوں گے اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راھل گاندھی سے ملاقات کریں گے ۔گجرات میں راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں کانگریس کے اُمیدوار احمد پٹیل کو ضرور کامیابی ملے گی اور کانگریس کا کوئی بھی رکن اسمبلی کراس ووٹنگ نہیں کریگا۔ کانگریس کے علاوہ جے ڈی یو اور این سی پی کے اراکین اسمبلی نے بھی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ان کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے کرائے گئے تھ۔افسران نے صرف دستاویزات اور چند نقد رقم ضبط کی ہے او ر وہ اس کی تمام تفصیلات فراہم کرانے کے لئے تیار ہیں۔اس چھاپے سے کئی مخالف لیڈروں کو کافی مایوسی ہوئی ہے۔خصوصی طورپر سابق وزرائے اعلی ٰ ایچ ڈی کما سوامی اور بی ایس یڈ یورپا کو کافی مایوسی ہوئی ہے اور دونوں سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے تھے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے کچھ ذاتی کام باقی رہ گئے ہیں اسے فوری نپٹا کر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ایک حکمت عملی تیار کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے تمام اضلاع اور تعلقہ جات کا دورہ کریں گے۔ پردیش کانگریس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور دیگر لیڈرس پارٹی کی ترقی کے لئے ضروری اقدامات کررہے ہیں ۔تمام کی نمائندگی میں اسمبلی انتخابات لڑنے جائیں گے اور کانگریس کو دوبارہ برسراقتدار لایا جائے گا۔ریاست کے لوگ بی جے پی اور جے ڈی ایس کی سیاسی چالوں سے بخوبی واقف ہیں اور صرف کانگریس سے ہی بہترین انتظامیہ اور لوگوں کو سماجی انصاف فراہم کراسکتی ہیں۔ کمارسوامی اقتدار کے لئے اپنا ایمان بھی فروخت کرنے تیار رہتے ہیں اور یڈی یورپا ایک کمجھ کرن کی طرح ہی جو دیکھتے ہی ہضم ہوجاتا ہے اور ان کی حکومت نے سرکاری خزانہ کو لوٹ کر اسے خالی کردیا تھا۔ جس کی پاداش میں انہیں اور دیگر کئی وزراء کو جیل کی سلاخوں کی ہوا کھانی پڑی تھی۔