پھر مہنگا پٹرول - ڈیزل خریدنے کیلئے ہوجائیں تیار ! سعودی عرب کے اس فیصلہ کا ہوگا اثر
12:33PM Mon 12 Nov, 2018
دنیا کے بڑے ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں سے ایک سعودی عرب نے خام تیل کے پروڈکشن میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ دسمبر سے سعودی عرب 50 لاکھ بیرل یومیہ کی کٹوتی کرے گا۔ اس فیصلہ کے فورا بعد بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت دو فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ۔ ایکسپرٹس کاکہنا ہے کہ اگر دیگر ممالک بھی پروڈکشن میں کٹوتی کرتے ہیں ، تو خام تیل پھر سے مہنگا ہوجائے گا ۔ لہذا ہندوستان میں پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں پھر سے بڑھنے لگیں گی ۔
آپ کو بتادیں کہ اکتوبر مہینے میں سپلائی بڑھنے اور ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے خام تیل کے دام 20 فیصد تک گر گئے تھے ۔ فی الحال برینٹ خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل کے اوپر پہنچ گئی ہیں ۔ تین اکتوبر کو خام تیل اپنے اس سال کی سب سے اونچی سطح 86.74 ڈالر فی بیرل پر تھا ۔
سعودی عرب کے تیل کے وزیر خالد الفلیح نے صحافیوں کو بتایا کہ سعودی عرب کی ارمکو نومبر کے مقابلہ دسمبر میں خام تیل کا پروڈکشن 5 لاکھ بیر فی بیرل تک کم کرسکتی ہے ۔ اس فیصلہ سے گلوبل سپلائی میں0.50 فیصد کی کمی آئے گی ۔ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ خام تیل کا ایکسپورٹ کرنے والے کئی دیگر ممالک بھی یہ فیصلہ لیتے ہیں ، تو خام تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ طے ہے ۔ حالانکہ ابھی تک کسی اور ملک نے اعلان نہیں کیا ہے۔