سعودی عرب اور یواے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے، قطری وزیردفاع
04:04PM Sat 3 Feb, 2018
دوحہ: قطر کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے سفارتی کشیدگی کے آغاز کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے قطری وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ کا کہنا تھا کہ قطر کے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیا گیا تھا۔