بی جے پی رکن اسمبلی پریم لتا کا متنازعہ بیان: ریپ کے لئے بے روزگار بچے ذمہ دار
02:56PM Sat 15 Sep, 2018
Share:
ہریانہ کے اچانا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی پریم لتا نے ریواڑی گینگ ریپ واقعہ پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک غلط چیز شروع ہوگئی ہے جو لڑکیوں کو دیکھ کر آدمی کی نظر غلط ہو جاتی ہے۔
عصمت دری کے واقعات پرانہوں نے کہا کہ ریپ جیسے واقعات کے لئے ایسے مایوس بچے ذمہ دار ہیں جنہیں نوکریاں نہیں ملی ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنا مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایسے ہی لوگ اس طرح کے واقعات کو انجام دیتے ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے۔
ایم ایل اے نے کہا کہ حکومت نے ایسے واقعات کے لئے پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اسے قانون بنانے میں ابھی وقت لگے گا۔
بتا دیں کہ ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں ایک 19 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ معاملہ کے تین ملزمان میں سے ایک فوج میں تعینات ہے۔ ہریانہ کے ڈی جی پی بی ایس سندھو کے مطابق، اس واقعہ کو انجام دینے والا اصل ملزم ہندوستانی فوج میں کام کرتا ہے، جس کی تعیناتی راجستھان میں ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی ایک ٹیم راجستھان بھیج دی گئی ہے۔