عالمی یوم یوگا پر بھٹکل میں یوگا کا پروگرام

03:49PM Sat 22 Jun, 2019

بھٹکل: 22 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عالمی یوم یوگا کے موقع پر پتانجلی یوگا پیٹھ ہریدوار اور امیتاشکشا یوگا سینٹر بھٹکل کی جانب سے مشترکہ طور پر یہاں کے کملاوتی رامناتھ ہال میں یوگا ڈے منعقد کیا گیا۔ یوگ گر وڈاکٹر پانڈو رنگا نائک نے اس موقع پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوگا سے انسان اپنے اندر ہر دن تبدیلی محسوس کرتا ہےاور اس سے بہت سی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔ انہوں نے ایک شاندار بھارت بنانے میں یوگا کے اہم کردار ہونے کی بھی بات کہی۔ ایک اور یوگ گرو گوندا دیواڑیگا نے کہا کہ یوگا سے انسانی جسم کو بہت سارے فائدے ہیں روزانہ یوگا کرنے سے جسم سے کئی بڑی بڑی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ یوگا کے اس عالمی دن پر بھٹکل میں سرکاری کالج کی جانب سے بھی اس کی بیداری ریلی نکالی گئی تھی ۔