وجے پورمیں کارپوریشن کے چیئر مین سجاد پیر مشرف کے بھتیجے کا قتل
11:59AM Sun 9 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز/09نومبر،14
وجے پور/ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں کل دیر رات شہر کے قلب میں واقع دھاتری مازدعلاقے میں ایک ایک شخص ہلاک جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔ایڈشنل پولس سپرنٹنڈنٹ جنانیندر بنادانی نے اس بابت ا ج یہاں بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فیاض مشرف کے طور پر ہوئی ہے جو وجے پور کارپوریشن کے چیئر مین سجاد پیر مشرف کے رشتہ دار ہیں۔اس واقعے میں زخمی ایا ض الدین کو سولاپور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔پولس نے بتایا کہ یہ دونوں کل رات موٹر سائیکل سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ کہ چار سے پانچ اسلحہ بردارنقاب پوش ایک سفید کار سے اتر ے اور انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔مشرف کو بازو اور سینے میں گولی لگی تھی جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا زخموں کی تاب نہ لاکر اس نے راستے ہی میں دم توڑ دیا۔پولس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمین کی تلاش کی جار ہی ہے۔ گاندھی نگر پولس اسٹیشن میں واقعے کے تعلق سے ایف ا ئی ا ر درج کی گئی ہے۔
ع،ح،خ