عام انتخابات کے پیش نظر بھٹکل میں پولس اہلکاروں کا بیداری مارچ
03:23PM Thu 28 Mar, 2019
بھٹکل: 28 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آئندہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بھٹکل پولس اہلکاروں کی طرف سے آج ا نتخابات کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے بیداری مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی وائی ایس پی مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا کی قیادت میں نکلی اس ریلی کا آغاز جالی روڈ کے کراس سے ہوا تھا جس کے بعد یہ ریلی رورل پولس اسٹیشن کے سامنے سے ہوتے ہوئے مسجد امام ابوحنیفہ کے قریب جاکر ختم ہوئی۔
ریلی میں سی پی آئی گنیش، مضافاتی پولس تھانہ انسپکٹر روی ، شہری پولس تھانہ انسپکٹر کوسومادھار سمیت تعلقہ کے مختلف تھانہ کےپولس افسران اور دیگر عملہ موجود تھا۔