سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی سینیٹر جان مکین کی ملاقات
04:36PM Tue 21 Feb, 2017
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ میں امریکی سینیٹ کے سینیر رکن اور سابق شکست خوردہ صدارتی امیدوار جان مکین نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں وزیرمملکت ڈاکٹر مسعد بن محمد العبین ،وزیر خارجہ عادل الجبیر اور الریاض میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزل سمیت بعض اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔