پی ایم مودی کی حلف برداری تقریب پر آج بھٹکل میں ایک آٹو ڈرائیور نے دی مفت رکشہ سرویس
11:23AM Thu 30 May, 2019
بھٹکل: 30 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لوک سبھا انتخابات میں اکثریت کےساتھ جیتنے کے بعد بی جے پی کے کارکنان ملک بھر میں جشن منا رہے ہیں اور طرح طرح سے اپنی خوشیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس دوران بھٹکل میں ایک آٹو ڈرائیور چندرو برمیا نائک نے پی ایم مودی کی حلف بردرای تقریب پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آج صبح سے شام تک مفت رکشہ سرویس کا انتظام کیا ہوا ہے۔
بھٹکل ہنومان نگر کے مقیم چندر و نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’پچھلے 9/سالوں سے وہ آٹو رکشہ چلا رہے ہیں۔وہ مانتے ہیں کہ پی ایم مودی کی وجہ سے ملک میں کافی بدلاؤ آیا ہے اور ملک کی کافی ترقی ہوئی ہے۔آج چونکہ مودی جی وزیر اعظم کی حیثیت سے دوسری مرتبہ حلف لینے والے ہیں تو اس خوشی میں میں نے سات کلو میٹر کے اندر رکشہ سرویس مفت رکھی ہے‘‘۔
خیال رہے کہ نریندر مودی آج شام ٹھیک 07:00 بجے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیں گے۔