خاشقجی کی لاش کو ٹکڑے کرکے پانچ سوٹ كیسوں میں رکھا گیا تھا: رپورٹ

12:23PM Mon 5 Nov, 2018

صحافی اور سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے ناقد جمال خاشقجی کا گزشتہ ماہ قتل کرنے کے بعد ان کے جسم کے ٹکڑے کرکے پانچ سوٹ كیسوں میں رکھا گیا تھا۔ انقرہ سے شائع اخبار ’صبا‘ نے نامعلوم حکام کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان سوٹ كیسوں کو دو اکتوبر (خاشقجی کے قتل والے دن) کو سعودی عرب کے سفارت خانے کے قریب واقع قونصل جنرل کی رہائش پر لے جایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ خاشقجی کے جسم کو کاٹنے اور اسے سفارت خانے کے احاطے سے ہٹانے والے 15 ارکان میں شریف ماہر مطرب، صلاح طبیغی اور ثعار الحربی اہم ہیں۔ ان میں سے مطرب محمد بن سلمان کا معاون ہے، جبکہ طبیغی سعودی عرب کے فورنسک سائنس کونسل کا سربراہ اور فوج میں کرنل ہے۔ الحربی کو گزشتہ سال جہادی حملہ کے دوران بہادری سے شاہی محل کی حفاظت کی وجہ سے لیفٹیننٹ کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔
 قابل ذکر ہے کہ صبا کی یہ رپورٹ ترکی کے صدر طیب اردگان کے اس بیان کے دو دن بعد آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ صحافی کے قتل کا حکم سعودی عرب کی اعلی ترین سطح سے آیا ہے۔