ضلع اترکینرا میں کل سے اگلے ایک ہفتے تک بھاری بارش کے امکانات: ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت

01:27PM Thu 8 Jul, 2021

بھٹکل: 8 جولائی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں کل 9 جولائی،2021سے اگلے ایک ہفتے تک بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں جس کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات کی طرف سے کی گئی ہے۔ ضلع شمالی کینرا  کے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے 15 جولائی تک ضلع میں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ انہوں نے ماہی گیروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی طرح کی ماہی گیری کے لیے سمندر میں نہ اتریں۔ ڈپٹی کمشنر نے بارش کے ان دنوں میں الیکٹرک کھمبوں سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کسی بھی قسم کی ناگہانی پر ٹول فری نمبر پر رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ نمبر کچھ اس طرح ہیں۔ ٹول فری: 1077 وہاٹس ایپ: 9483511015