بھٹکل بندر روڈ پر واقع اے پی ایم سی عمارت میں چوری کی واردات

03:28PM Sun 29 Sep, 2019

بھٹکل: 29  ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بندر روڈ پر واقع اے پی ایم سی عمارت میں گزشتہ شب چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے کھڑکی توڑ کر اندر موجود 4200/روپیوں پر ہاتھ صاف کریدا ہے۔ اطلاع کے مطابق چوروں نے سیف ڈپازٹ کو بھی توڑنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ ایم پی ایم سی (کسان مرکیٹ) میں بڑی مقدار میں اناج ذخیرہ کیا جاتا ہے اور وہاں سے دیگر جگہوں پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد  شہری پولس تھانہ کے ایس آئی لکپّا نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔