سعودی عرب کے باشندوں کو نہیں دینا ہو گا انکم ٹیکس: سعودی وزیر خزانہ

12:13PM Mon 10 Apr, 2017

ریاض۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کو اپنی آمدنی پر ٹیکس نہیں دینا ہو گا اور اسی کے ساتھ سعودی کمپنیاں بھی اپنے منافع پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کریں گی۔ سال 2014 کے وسط سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب کو معیشت کے ہر حصے میں انقلاب لانے کی ضرورت پڑی۔ ان میں نیا کرنسی نظام، نجکاری اور سرمایہ کاری کی نئی حکمت عملی اور سرکاری اخراجات میں بھاری بھرکم کٹوتی جیسے بڑے اقدامات شامل ہیں۔ نوبھارت ٹائمس ڈاٹ کام کے مطابق، سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے سعودی وزیر خزانہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ لوگ اب اس فکر سے آزاد ہو جائیں کہ عظیم منصوبہ بندی کے تحت ان پر ٹیکس لگایا جائے گا۔ سعودی اب بھی انکم ٹیکس نہیں دیتے اور نہ ہی سعودی عرب کی کمپنیاں ہی اپنے منافع پر ٹیکس دیتی ہیں۔
 وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سال 2018 کے لئے ویلیوایڈڈ ٹیکس (ویٹ) لگانے کا منصوبہ ہے جو سال 2020 سے پہلے 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہو گا۔