میک ا ن انڈیا کا نعرہ دینے والی مو دی حکومت ’میڈ ان چائنا‘ کی پناہ میں ، کانگریس اور آپ نے اٹھایا سوال
11:19AM Mon 22 Jun, 2015
نئی دہلی 22؍جو ن (آئی این ایس انڈیا(
اتوار کوعالمی یوگا دیوس پر جہاں حکومت راج پتھ پرریکارڈ بنانے کی تیاری کر رہی ہے، وہیں اس پروگرام میں چینی چٹائیوں کے استعمال پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے پروگرام میں چینی چٹائیوں کے استعمال پر سوال اٹھائے ہیں۔یو گا پروگرام پہلے حکومت کو گھیرتے ہوئے دونوں پارٹیوں نے کہا کہ ’میک ان انڈیا‘کا نعرہ بلند کرنے والی مودی حکومت اپنے اس اہم پروگرام میں ’میڈ ان چائنا‘پر اتنا زور کیوں دے رہی ہے۔واضح رہے کہ اس پروگرام کے لیے راج پتھ پر چین کی بنی چٹائیاں بھی بچھائی گئی ہیں۔دراصل مرکزی حکومت نے اس پروگرام کے لیے تین ہفتے پہلے ہی چٹائیوں اور دیگر سامان کا ٹھیکہ تلک نگر کی ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو دیا گیا تھا۔کمپنی نے اتنے کم وقت میں 37ہزار چٹائیوں کا انتظام کرنے کے لیے 50دیگر ڈیلروں کے ذریعے یہ چٹائیاں اکٹھا کی ہیں ۔آیوش کی وزارت کے ایک افسر نے پروگرام میں چینی چٹائیوں کے استعمال کی بات قبول کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام آخری وقت میں طے ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑاہے ۔غور طلب ہے کہ دہلی میں اتوار کو راج پتھ پر ہونے والے یو گا پروگرام میں تقریبا 40ہزار لوگوں کے شامل ہو نے کی امید ہے۔پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، یوگا گرو رام دیو سمیت کئی مشہور ومعروف ہستیاں موجود رہیں گی۔