ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد چدمبرم کو مزید تین دن حراست میں بھیجے جانے کی ہدایت

11:35AM Mon 2 Sep, 2019

سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو آج عبوری راحت دیتے ہوئے ضمانت کی عرضی خارج ہونے کی صورت میں انہیں مزید تین دن پولیس حراست میں ہی رکھے جانے کی ہدایت دی۔ عدالت عظمی نے چدمبرم کو ضمانت کے لئے ذیلی عدالت جانے کے لئے کہا اور اس پر آج ہی فیصلہ کرنے کی عدالت کو ہدایت بھی دی۔ جج آر بھانومتی اور جج اے ایس بوپنا کی بنچ نے ذیلی عدالت سے کہا کہ اگر چدمبرم کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے تو انہیں مزید تین دن پولیس حراست میں رکھا جائے۔ چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے بنچ سے درخواست کی کہ چدمبرم کو نظربندی میں رکھا جائے لیکن تہاڑ جیل نہ بھیجا جائے۔ عرضی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں چدمبرم کو سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا تھا۔ چدمبرم کے وکیل نے کہا کہ چدمبرم کو یا تو تین دن کے لئے عبوری ضمانت دے دی جائے یا ہاوس اریسٹ میں رکھا جائے۔