بھٹکل میں موسلا دھار بارش کے دوران بائک پر چھتری کھولنے سے عورت کی گر کر ہوئی موت

04:00PM Mon 8 Jul, 2019

بھٹکل: 8 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ماروکیری میں آج صبح زوردار ہوا اور بارش کے دوران بائک پر چھتری کھولنے کی کوشش میں ایک جواں سال عورت سڑک پر گر کر ہلاک ہوگئی ہے جس کی شناخت جالی کی ہاڈیما تمپا گونڈا (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ خاتون بھٹکل کے ایک نجی میڈیکل اسٹور میں کام کرتی تھی آج صبح یہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ ماروکیری میں واقع اپنی پھوپھی کے گھر سے بھٹکل جالی میں واقع اپنے گھر آرہی تھی کہ بائک پر چھتری کھولنے کے دوران وہ بائک سے گر گئی جس کے نتیجے میں اس کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ اسے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں جانبر نہیں ہوسکی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھروالوں کے حوالے کیا جائے گا۔