این ڈی ٹی وی انڈیا پر ایک روزہ پابندی کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے۔ متعدد سیاسی لیڈران سے لے کر ایڈیٹرس گلڈ نے پابندی کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ ایڈیٹرس گلڈ کے مطابق پابندی نے ایمرجنسی کی یاد دلادی ہے۔
ایک روزہ پابندی کے خلاف این ڈی ٹی وی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
10:24AM Mon 7 Nov, 2016
نئی دہلی : مودی حکومت کے ذریعہ عائد کی گئی ایک دن کی پابندی کے خلاف این ڈی ٹی وی انڈیا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔خیال رہے کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت کی بین وزارتی کمیٹی نے پٹھان کوٹ حملے کی کوریج کا حوالہ دیتے چینل کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی اور ایک دن کیلئے این ڈی ٹی وی انڈیا کا آف ائیر کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔
اپنے جواب میں چینل نے کہا کہ یہ چیزوں کو الگ طرح سے دیکھنے کا معاملہ ہے۔ جو اطلاع اس نے دیں ، ان میں سے زیادہ تر پہلے ہی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں۔ چینل کے مطابق کہ وہ حکم کے خلاف تمام متبادل پر غور کر رہا ہے۔