بھٹکل میں ہلال عید نظر آگیا ؛ قاضی صاحبان کی طرف سے عید کا اعلان
02:57PM Sat 24 Jun, 2017
عیدگاہ کمیٹی کے مطابق جمعہ مساجد میں ہوگی عید کی نماز
بھٹکلیس نیوز / 24 جون،2017
بھٹکل / (نیوز ڈیسک) بھٹکل کے قاضی صاحبان نے اطلاع دی ہے کہ مغرب کے وقت بھٹکل کے ہی چند لوگوں سے ایک ساتھ ہلال عید کی رؤیت ثابت ہوئی ہے جس پر کل یعنی بروز اتوار یکم شوال عیدالفطر کے دن کا اعلان کیا گیا ہے۔
عیدگاہ انتظام کمیٹی کے مطابق بھٹکل میں بارش کے پیش نظر تمام جمعہ مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔
اس کے تحت جامع مسجد،خلیفہ جامع مسجد اور تنظیم ملیہ مسجد میں 07:45 بجے اور مدینہ جمعہ مسجد،مخدومیہ جمعہ مسجد اور مسجد بلال مگلی ہونڈا میں 08:00 بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔ جبکہ نور مسجد اور دیگر جمعہ مساجد میں 08:15 بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
ادارہ بھٹکلیس اپنے تمام قارئین کو عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو ہمارے لئے خیر و برکت کا باعث بنائے اور تمام امت مسلمہ کے لئے یہ عید امن و سکون کا ذریعہ ہو۔آمین