مرڈیشور کے غوثیہ کلب کی طرف سے شہر کی سرکردہ شخصیات کو ایوارڈ

01:03PM Tue 29 Oct, 2013

مرڈیشور کے غوثیہ کلب کی طرف سے شہر کی سرکردہ شخصیات کو ایوارڈ بھٹکلیس نیوز / 29 اکتوبر، 13 بھٹکل / (نامہ نگار) غوثیہ اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام گزشتہ شب منعقد عید ملن تقریب میں شہر کی چند نامور اور ممتاز سرکردہ شخصیات کو انعام واکرام سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر کل چار لوگوں کو یہ انعامات دئے گئے جن میں نیلگری محمد صدیق صاحب کو پولس محکمہ میں اثر و رسوخ اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں تعاون کی بناء پر ، ڈاکٹر امین الدین صاحب کو شہر میں ان کی طبی خدمات اور دیگر سماجی خدمات کی بناء پر ، سابق صدر جماعت مرحوم دامدا میراں صاحب کو ان کی گوناگوں خدمات کی بناء پر ، جناب شبر شیخ صاحب کو شہر کے اہم مسائل میں پیش پیش رہنے اور حالات کو قابو میں رکھنے پر انعامات سے نواز گیا ۔ اس کے علاوہ مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کی طرف سے غوثیہ کلب کے نوجوانوں کو بھی ایوارڈ دیا گیا ۔ اس پروگرام کی نظامت گوثیہ کلب کے کپتان محمد عمران انجام دے رہے تھے ۔ gousiya-10 gousiya-11 gousiya-12