ایس ایس ایل سی امتحان کا ٹائم ٹیبل جاری

03:20PM Fri 14 Dec, 2018

بنگلور: 14 دسمبر، 18 (ایجنسی) کرناٹکا سکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے تعلیمی سال برائے 2018-19  کے ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحانات کے لئے کل ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ یہ امتحانات اگلے سال 23/مارچ،2018 سے شروع ہوں گے اور 4/اپریل تک جاری رہیں گے۔ تفصیلی ٹائم ٹیبل  کرناٹکا سکنڈری بورڈ ایجوکیشن بورڈ کی ویب سائٹ kseeb.org  پر کلک کرکے حاصل کر سکتے ہں۔