بشار الاسد’امریکہ کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے‘
04:34AM Mon 9 Sep, 2013
شام کےصدر بشاد الاسد نے تردید کی ہے کہ ان کی حامی افواج نے دمشق کے مضافات میں باغیوں کے خلاف کیمیکل ہتھیاروں استعمال کیا ہے۔
امریکی ٹی چینل سی بی ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں بشار الاسد نے کہا کہ اگر اوباما انتظامیہ کے پاس ایسے کوئی ثبوت موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہوں کہ وہ کیمیکل ہتھیاروں کے ذمہ دار ہیں تو ایسی شہادت کو سامنے لایا جانا چاہیے۔
بشار الاسد کا انٹرویو ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی کانگریس شام کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق صدر اوباما کی درخواست پر غور کرنے والی ہے۔
صدر اسد نے عندیہ دیا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کی صورت میں شام کے اتحادی امریکہ کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔
ادھر شام میں القاعدہ سے ہمدردیاں رکھنے باغی گروہ انصرا نے شام کے تاریخی دیہات مولولہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ انصرا کے باغی مولولہ کے دیہات میں عیسائیوں کے ثقافتی ورثے کو نقصانات پہنچا سکتے ہیں۔ مولولہ کے رہائشی اب بھی قدیم آرامی زبان بولتے ہیں۔
شام کی اپوزیشن نے خبر دار کیا ہے کہ حکومتی افواج نے ملک کے مغربی حصے میں اسد جھیل پر باندھےگئےبند کو توڑ دیا ہے جس سے وادی فرات میں سیلاب آنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
BBC URDU