انجمن  انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کالج کے کھیل مقابلوں کا کل ہوگا انعقاد

02:15PM Tue 26 Mar, 2019

بھٹکل: 26 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن (AIMCA) کے طلبہ کے درمیان کل صبح انجمن کالج میدان میں کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ جس کی جانکاری پرنسپال کالج نے اخباری بیان میں دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  افتتاحی تقریب میں ڈی یو ٹیلیکوم دبئی کے سینئر مینیجر جناب سید سمیر سکار صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں گے۔ صدر انجمن اور جنرل سکریٹری نے عوام و خواص سے شرکت کی درخواست کی ہے۔