ٹمکور میں روٹی ،چاول اور دَوا کا کامیاب پروگرام 

01:44PM Tue 14 Mar, 2017

ٹمکور ۔ (بھٹکلیس نیوز)بروز اتواردوپہر11am تاشام 08:00pmبجے ٹمکور کے کچی آبادی کے علاقوں میں امام احمد رضا مومنٹ،بنگلور و ٹمکوراور ہیچ آر قاسم شریف جنرل و حجامہ کلنیک،ٹمکور کے زیر اہتمام روٹی ،چاول اور دوا پر وگرام 1-بہت ہی کامیاب رہاجو ٹمکور کے غریب و کچی آبادی کے کئی علاقوں میں گھرگھرجاکرتقریبا ۲۰۰سو مریضوں کامعائنہ جیسے بی ،پی ،شگر اور جنرل چک آپ کیا گیا اور حسب ضرورت دوائیاں بھی مفت تقسیم کی گئی ،اس پروگرام کی خاص بات ہے تھی کہ اس میں چک آپ و دوائیوں کے ساتھ ساتھ راشن جیسے آٹا اور چاول بھی150گھروں میں دیا گیا۔یہ پروگرام امام احمد رضا مومنٹ بنگلور میڈیکل انچارج اور ہیچ آر قاسم شریف جنرل و حجامہ کلنیک،ٹمکور کے ڈاکٹر محمدحسین شریف کی سرپرستی میں کیا گیا۔اس پروگرام میں کئی ڈاکٹرس اورعمائدینِ شہر شریک رہے اور مریضوں کو بڑی ہمدردی کے ساتھ ان کے علاج کا معالجہ کر تے ہوئے اپنے فائدہ بخش مشوروں سے نوازا ۔خصوصی ڈاکٹروں میں ڈاکٹرمحمدحسین شریف ،ڈاکٹرسید ابرار احمد ،ڈاکٹر معصود، ڈاکٹر محمد اللہ،ڈاکٹر سیدہ نشرہ فاطمہ،ڈاکٹر ام ہانی ،ڈاکٹر سیدہ اسماء سلطانہ، ڈاکٹر شیخ ساجدہ، ڈاکٹر کوثرخانم وغیرہ ان کے علاوہ جناب سید صادق ارشاد بانی و صدر امام احمد رضا مومنٹ ،بنگلور،جناب مشتاق احمد،امام احمد رضا مومنٹ ،ٹمکور کے انچارج جناب سید شفیق الرحمن صاحب نے تمام ڈاکٹرس کا تحہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اسی طرح آپ لوگ غریب مستحق علاقوں میں ہمارا تعاون فرمائیں انشاء اللہ ادارہ امام احمد رضا مومنٹ ہمیشہ اس فلاحی کام میں آ پکے ساتھ پیش پیش رہے گا ۔انشاء اللہ بہت جلد پروگرام 2-بھی شروع ہوگا۔