ڈی کے شیوا کمار کے بیان نے سونیا گاندھی اور راھل گاندھی کی نیند حرام کردی
03:43PM Thu 3 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر برائے توانائی ڈی کے شیوا کمار کے ایک بیان نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راھل گاندھی کی نیند حرام کردی ہے اور اب سونیا گاندھی کے سکریٹری احمد پٹیل کی کامیابی مشکوک نظر آرہی ہے ۔شیوا کمار نے نئی دہلی میں تجدیدکاری توانائی اورشمس توانائی کی پیداوار کو زیادہ فوقیت دینے کے تعلق سے مرکزی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں کے وزرائے توانائی کا ایک کار گاہ کا انعقاد کیاگیاتھا۔ جس میں شیوا کمار نے بھی شرکت کی تھی۔ اس موقعہ پر انہوں نے تھوڑا وقت نکال کر سونیا گاندھی اور راھل گاندھی سے بھی ملاقات کی اور انہو ں نے بتایا کہ 8اگست کو گجرات سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں احمد پٹیل کی کامیابی کے تعلق سے وہ کوئی ضمانت نہیں دے سکتے ۔گجرات کے 44اراکین اسمبلی کو بنگلور کے ریسارٹ میں قید کرکے رکھا گیا ہے اور وہ اور ان کے بھائی ڈی کے سریش نے اراکین اسمبلی کی اچھی طرح سے مہمان نوازی کررہے ہیں اور ان کی حفاظت کی جارہی ہے ۔ یہ اراکین اسمبلی بہت ناراض ہیں اور کراسنگ ووٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔گجرات میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے باڑھ آئی ہے اور وہاں کے لوگ کئی مشکلات سے دوچار ہیں اور اس وقت ان کی مدد کرنا ضروری ہے اور اراکین اسمبلی یہاں موج مستی کررہے ہیں ۔دوسری طرف چار اراکین اسمبلی ناراض ہوکر گجرات کو لوٹ گئے ہیں اور ان کے جانے سے دیگر اراکین اسمبلی بھی واپس جانے کی ضد کرنے لگے ہیں ۔احمد پٹیل کی وجہ سے انہیں بنگلور لانے پر ناراضگی جتائی ہے۔اگر اس مشکلات کی گھڑی میں لوگوں کی مدد نہیں کی تو آنے والے اسمبلی انتخابات میں لوگ انکی حمایت نہیں کریں گے اور انہیں اپنے سیاسی مستقبل کی فکر ہے اور کئی اراکین اسمبلی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔بی جے پی میں شمولیت اختیار کئے چھ اراکین اسمبلی کو ضرورت سے زیادہ فنڈ دیا گیا ہے اور وہ لگن کے ساتھ راحت کاری کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔اُدھر یہاں موج مستی کررہے اراکین اسمبلی کے خلاف گجرات کے اسمبلی حلقوں میں لو گ دھرنا اور مظاہرے کررہے ہیں۔ یہ ناراض اراکین اسمبلی آخری لمحات میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔