سونے سے ملی ریت کی چوری پانچ ملزموں کی گرفتاری سے کئی معاملے حل
04:38PM Wed 13 Sep, 2017
کولار (بھٹکلیس نیوز):۔ کے جی ایف کی اُرگم پولیس نے سونے سے ملی قیمتی ریت کو چوری کرنے کے الزام میں پانچ ملزمو ں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی گرفتاری سے کئی چور کے معاملات حل کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بھارت گولڈ مائنس لمیٹیڈ ( بی جی ایم ایل) کی حدود میں آنے والے نندی درگ مائنس کے احاطہ میں سونے سے ملی ریت کے بورے رکھے گئے تھے۔ملزموں نے ایک لمبی سیڑھی کی مدد سے دیوار سے اتر کر پانچ ریت کے بوروں کو سر پر اٹھا کر سیڑھی چڑھنے لگے۔ اتفاق سے ایک ملزم کے سر س بورا نیچے گرپڑا اور وہا ں چوکیداری کررہے دو چوکیداروں کی آنکھ کھل گئی اور انہوں نے بندوق سے ملزمو ں پرگولی چلا کر مار ڈالنے کی وارننگ دی اور تمام پانچ ملزموں کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد اُوگم پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقعہ واردات پرپہنچ کر پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ان کی پہچان سوئے پالیہ کے 50سالہ امول ناتھ ،ماسکم علاقہ کے 45سالہ آرموگم، 35سالہ ونیکٹیش ، 36سالہ سومیا اور 28سالہ ویکٹیش چاری کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیش کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملزموں کے قبضہ سے پانچ بورے ضبط کئے گئے ۔یہ ریت بہت قیمتی ہے اور اس ریت کو مورتیاں بنانے کے بعد اس میں چمک آنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک کلو گرام ریت کی قیمت دولاکھ روپےئے ہے ۔غیر ممالک میں اس ریت کی کافی مانگ ہے اور یہاں سے ریت کی برآمد کی جاتی ہے اور سال میں ایک مرتبہ اس ریت کی نیلامی کرنے سے کروڑوں روپیوں کی آمدنی ہوتی ہے اور ان ملزموں کی گرفتاری سے چوری کے کئی معاملات حل کرلئے گئے ہیں