آنندی بین پٹیل بنیں یوپی کی گورنر، بہار، بنگال اور مدھیہ پردیش کو بھی ملے نئے گورنر

10:08AM Sat 20 Jul, 2019

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جگدیپ دھن کھڑ کو مغربی بنگال کا نیا گورنر بنایا گیا ہے جبکہ بہار سے لال جی ٹنڈن کا تبادلہ کرکے مدھیہ پردیش کا اور آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش سے تبادلہ کرکے اتر پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی رکن اسمبلی پھاگو چوہان کو ٹنڈن کی جگہ بہار کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق سابق مرکزی وزیر رمیش بیس کو تریپورا اور قومی سلامتی کے نائب مشیر آر این روی کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ صدارتی محل کی ایک ریلیز کے مطابق ان سبھی کی تقرری ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے مؤثر ہوگی۔