سونے کی اسمگلنگ کرنے میں مدد روینیو انٹلی جنس افسران نے سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کیا
03:01PM Wed 20 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ سونے کی اسمگلنگ کرنے کے لئے اسمگلروں کی مدد کرنے کے الزام میں ڈپارٹمنٹ آف روینیو انٹلی جنس ( ڈی آر آئی) کے افسران نے کیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایرپورٹ کے محکمۂ کسٹمس کے سپرنٹنڈنٹ اشوک کو گرفتار کیا ہے ۔ افسران نے بتایا کہ15 ستمبر کو دوبئی سے بنگلور آنے والی امارات ایرلائنس کے ہوائی جہاز میں 6کروڑ روپےئے مالیت کا 16.97 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں دو افراد جاھن ولیمس اور چندر شیکھر کو گرفتار کیاگیا تھا اور دونوں سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ اشوک کے اصرار کرنے پر ہی دوبئی سے سونا لایا گیا تھا اس لئے اشوک کو گرفتار کرلیا گیا۔ اشوک کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اس کے خلاف پولیس تھانہ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے اور اسے عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے اس معاملہ میں ایک اور رقم ملوث ہے اور اسے فوری گرفتار کیا جائے گا۔ ڈی آر آئی کو چین شاخ کے افسرا کو ملی اطلاع پر بنگلور پہنچ کر تمام مسافروں پر کڑی نظر رکھی تھی۔ ان دونوں ملزموں کے لگیج اور بیاگوں کی تلاشی لینے پر سونا برآمد ہوا تھا۔ دونوں کو باہر آنے کیلئے اشوک اور دیگر ایک افسر نے مدد کی تھی۔اشوک نے اس سے قبل اسمگلروں کی مدد کرنے کا پتہ چلا ہے ۔گرفتار دونوں ملزموں کا تعلق فریزرٹاؤں سے ہے اور دونو ں 13ستمبر کو دوبئی گئے تھے اور تین دن بعد ہی بنگلور لوٹتے وقت انہیں کرفتار کرلیا گیا۔