نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں بھٹکل کے ایک شخص کو ہوئی پانچ سال کی جیل
04:22PM Mon 2 Dec, 2019
بھٹکل: 02 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے بائیلور میں رہنے والے شری دھر موڈیا کو کاروار کے چیف سیشن کورٹ نے 2014/میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں پوکسو ایکٹ کے تحت پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔
اطلاع کے مطابق شری دھر نے 2014/میں ایک نابالغہ کے ساتھ دست درازی کرتے ہوئے اس کی عصمت دری کی کوشش کی تھی جس کے خلاف مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج ہوا تھا اور اس وقت کے سی پی آئی پرشانت نائک نے معاملہ کی تحقیقات کے بعد ملزم کو عدالت کے حوالہ کیا تھا۔ جہاں سماعت کے بعد شری دھر کو عدالت نے پانچ سال جیل اور 20/ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔