جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب کی معلومات حاصل کرنے کے لئے اشتہارات دے گی دہلی پولیس

03:39PM Mon 21 Nov, 2016

نئی دہلی، (ایف اویس) دہلی پولیس جے این یو کے1ماہ سے بھی زیادہ سے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے پرنٹ اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں میں اشتہارات دے گی۔تحقیقات سے منسلک ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اشتہارات میں نجیب کے خاکے بھی شامل ہوں گے، جن میں داڑھی کے ساتھ یا دوسری ممکنہ صورت کے ساتھ اس کی تصویر بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نجیب بدایوں کا رہنے والا تھا اور بریلی میں تعلیم حاصل کی تھی۔وہ ایک ماہ سے بھی زیادہ سے جے این یوسے لاپتہ ہوا ہے اسے آخری بار جامعہ (یونیورسٹی)میں آٹو سے اترتے دیکھا گیا،اس لئے یہ اشتہارات ان علاقوں میں مرکوز ہوں گے، جہاں نجیب مبینہ طور پر چھپایا جا سکتا ہے یا جہاں کے لوگوں کا اس سے کوئی تعلق ہو۔