انجمن حامئی مسلمین میں مختلف مضامین کے لیے اساتذہ  کی ضرورت

11:54AM Thu 16 May, 2019

بھٹکل: (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے مختلف اسکول  و کالجس کے لیے اساتذہ کی ضرورت ہے جس کے لیے خواہش مند حضرات و خواتین 19/مئی بروز اتوار کو صبح 10:00 بجے سے دوپہر 2/بجے تک انجمن آباد میں واقع جوکاکو شمس الدین میموریل پہنچ  کر اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔ اس انٹریو میں شرکت سے قبل اپنی درخواست اور دیگر دستاویزات اور اسناد ساتھ رکھنے کی گزارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن کو کمپیوٹڑ سائنس پروفیسر، الیکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن انجنئرنگ کے معان پروفیسر، کنڑا لکچرار (مرد) ، فیزیکس لکچرار (خاتون) ، پولیٹیکل سائنس کے لیے مرد و خاتون لکچرار، بوٹانی کے لکچرار (مردد و عورت)، تاریخ کے لیے مرد لکچرار، معاشیات کے لیے مرد لکچرار، انگریز ی کے لیے مرد و عورت لکچرار، اردو لکچرار (خاتون) ، ہندی لکچرار (خاتون) ، کیمسٹری لکچرار (خاتون) علم نفسیات کی خاتون لکچرار، کامرس کے لیے خاتون لکچرار، مارکیٹنگ اور فائنانس کے لیے خاتون لکچرار ا، فیزیکل ایجوکیشن کے لیے ایک خاتون لکچرار ، انگلش میڈیم اسکول کے لیے معاون استاد اور ایک ڈرائیور کی ضرورت ہے۔ خواہش مند افراد مزید تفصیلات کے لیے انجمن کے دفتر سے رجوع کریں۔